سابقہ رنجش ،ماموں بھانجے کو چھریوں سے لہو لہان کر دیا

سابقہ رنجش ،ماموں بھانجے کو چھریوں سے لہو لہان کر دیا

فیصل آباد(سٹی رپورٹر)سابقہ رنجش کی بنا پر ماموں بھانجے کو چھریوں کے وار کرتے ہوئے لہولہان کردیاگیا۔

تھانہ ٹھیکری والا کے علاقے چک نمبر 81 ج ب کے رہائشی عظیم نے پولیس کو بتایا کہ وہ اپنے بھانجے کے ہمراہ جارہا تھا کہ اس دوران ملز موں کی جانب سے اسے سابقہ رنجش کی بنا پر قابو کرلیاگیا اور تشدد کانشانہ بناتے ہوئے چھریوں کے بے درپے وار کرکے لہولہان کردیاگیا اور دھمکیاں دیتے ہوئے فرار ہوگئے ۔ پولیس نے مقدمہ درج کرلیا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں