میڈیکل آفیسر ڈاکٹر نوید انور کو الائیڈ ہسپتال کے ڈائریکٹرسکیورٹی کی ذمہ داری دیدی گئی

 میڈیکل آفیسر ڈاکٹر نوید انور کو  الائیڈ ہسپتال کے ڈائریکٹرسکیورٹی  کی ذمہ داری دیدی گئی

فیصل آباد(سٹاف رپورٹر)الائیڈ ہسپتال میں ڈائریکٹرسکیورٹی کے عہدے پر تبدیلی آگئی۔الائیڈ ہسپتال میں ڈائریکٹرسکیورٹی کے عہدے پر تعینات ڈاکٹر افضال چیمہ نے عہدہ چھوڑ دیا۔

 جس کے بعد ایم ایس ہسپتال ڈاکٹر محمد فہیم یوسف کی جانب سے میڈیکل آفیسر ڈاکٹر نوید انور کو ذمہ داری دے دی گئی ہے ۔ ذرائع کے مطابق ڈاکٹر افضال چیمہ نے ذاتی مصروفیات کے باعث ڈائریکٹر سکیورٹی کے عہدے پر کام جاری رکھنے سے معذرت کرلی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں