پی ٹی آئی تشدد کے راستے پر چل رہی ہے ،ذوالفقار علی بھٹی

پی ٹی آئی تشدد کے راستے پر چل  رہی ہے ،ذوالفقار علی بھٹی

سرگودھا(سٹاف رپورٹر ) رکن قومی اسمبلی ڈاکٹر ذوالفقار علی بھٹی نے کہا ہے کہ مسلم لیگ ن کی کوشش ہوتی ہے کہ وہ سب کو ساتھ ملا کر چلے مگر پی ٹی آئی تشدد کے راستے پر چل رہی ہے۔۔۔

 جو کسی طرح بھی درست نہیں ہے امن کے قیام کیلئے قانون اپنا راستہ خود تلاش کرتا ہے اور انشاء اﷲ ہماری کوشش ہوگی کہ قیام امن کیلئے تمام اقدامات بروئے کار لائے جائیں ،انہوں نے کہا کہ جس طرح تشدد کی سیاست کو فروغ دینے میں پی ٹی آئی سب سے آگے ہے اس کے اثرات ملکی سیاست پر اچھے نہیں پڑینگے کوشش ہے کہ پاکستان تحریک انصاف امن کا راستہ اختیار کرے۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں