فالکن کا شکار کرنے والے 3افراد گرفتار،بھاری جرمانہ

فالکن کا شکار کرنے والے 3افراد گرفتار،بھاری جرمانہ

سرگودھا(سٹاف رپورٹر ) محکمہ وائلڈ لائف سرگودھا ریجن نے کوٹ مومن میں بڑی کاروائی قیمتی پرندے فالکن کا شکار کرتے ہوئے تین افراد کو دریائے چناب کے قریب سے حراست میں لے کر بھاری جرمانہ عائد کر دیا۔۔۔

انچارج ڈویثرنل ریڈ اسکواڈ سید ساجد عباس وائلڈ لائف انسپکٹر نے اپنی ٹیم علی رضا وائلڈ لائف انسپکٹر تحصیل کوٹ مومن،شاہد عمران ہیڈ وائلڈ لائف نے دریائی علاقہ مراد والا میں ریڈ کر کے قیمتی پرندے فالکن کی نیٹنگ کرنے والے تین ملزمان کو گرفتار کر کے 60000 ساٹھ ہزار روپے جرمانہ عائد کر کے پرندے قدرتی مسکن میں آزاد کر د ئیے ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں