بچوں کو مفت تعلیم دے کر معاشرہ کا قابل فرد بنانا صدقہ جاریہ ہے ،آصف ابرار بگوی

 بچوں کو مفت تعلیم دے کر  معاشرہ کا قابل فرد بنانا صدقہ  جاریہ ہے ،آصف ابرار بگوی

بھیرہ(نامہ نگار )بچوں کو مفت تعلیم دے کر انہیں معاشرہ کا قابل فرد بنانا صدقہ جاریہ ہے اس سلسلے میں مجلس حزب الانصار نے علاقہ کے بچے بچیوں کے لیے 23 سال قبل جو تعلیمی پراجیکٹ شروع کیے۔۔۔

وہ کامیابی سے جاری ہیں یہ بات مجلس حزب الانصار کے نائب امیر ولی عہد صاحبزادہ آصف ابرار بگوی ویلفیئر کونسل تحصیل بھیرہ کے صدر چوہدری خالد محمود آرائیں اور قاری محمد یوسف نے شیخ پور کہنہ بھیرہ میں فری تعلیم کے لیے قائم مدرسہ نصیریہ اور مہتہ سکول میں زیر تعلیم طلبہ طالبات میں مفت یونیفارم تقسیم کرنے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہی انہوں نے کہا کہ بچوں کو مفت تعلیم یونیفارم اور دیگر سہولیات کے لئے مخیر شخصیت خواجہ عبد السمیع مہتہ مرحوم کی مکمل معاونت حاصل ہے تقریب کے مہمان خصوصی چوہدری خالد محمود آرائیں نے بچیوں میں یونیفارم تقسیم کیے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں