چیمہ کالونی :ناقص سیوریج نظام سے شہری مشکلات کا شکار

چیمہ کالونی :ناقص سیوریج نظام سے شہری مشکلات کا شکار

سرگودھا(نامہ نگار ) پوش علاقے چیمہ کالونی میں سیوریج کابد حال نظام مکینوں کیلئے مشکلات کا باعث بن گیا’ نکاسی کا انتظام نہ ہونے کے سبب گلیاں گندے پانی میں ڈوبی رہتی ہیں،تعفن پھیل رہا ہے۔۔۔

عرصہ دراز سے سیوریج کے پائپ ٹوٹ چکے ہیں اور صاف پانی میں مکس ہو کر بیماریوں پھیلا رہے ہیں’ اہل علاقہ کا کہنا ہے کہ حکام کو متعدد مرتبہ آگاہ بھی کیا جا چکاہے مگر کوئی ایکشن نہیں لیا جا رہا ،مکینوں نے ارباب اختیار سے فوری ایکشن کا مطالبہ کیا ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں