ڈسٹرکٹ ٹریفک آفیسر میانوالی کا نجی کالج میانوالی کا دورہ

ڈسٹرکٹ ٹریفک آفیسر میانوالی  کا نجی کالج میانوالی کا دورہ

میانوالی (نامہ نگار )ڈسٹرکٹ ٹریفک آفیسر میانوالی مہر ناصر محمود نے نجی کالج میانوالی کا دورہ کیا اور پرنسپل سے ملاقات کی، ملاقات میں حالیہ موٹر سائیکل ڈرائیونگ لائسنس کمپین کے متعلق بریف کیا گیا۔

اٹھارہ سال کی عمر کے جتنے طلباء ہیں وہ آئی ڈی کارڈ پر فوری لائسنس بنوا سکتے ہیں۔مزید ہیلمٹ کی پابندی سے متعلق ہیڈ آف انسٹیٹیوٹ کے فرائض زیر بحث لائے گئے ۔ انٹری ایگزٹ پوائنٹ پر ہیلمٹ سے متعلق سختی کی جائے ۔غفلت برتنے والے طلباء کے والدین کو تاکید کی جا ئے ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں