کمشنر سے فنکاروں کے وفد کی ملاقات

کمشنر سے فنکاروں کے وفد کی ملاقات

سرگودھا(سٹاف رپورٹر ) کمشنر سرگودہا ڈویژن جہانزیب اعوان سے ٹی وی ، ریڈیو اور اسٹیج کے نامور آرٹسٹ انعام خان کی قیادت میں فنکاروں کے ایک نمائندہ وفد نے ان سے دفتر میں ملاقات کی اور اپنی فنی خدمات سے آگاہ کرتے ہوئے درپیش مسائل بیان کیے ۔

کمشنر نے فنکاروں کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا کہ آپ ملک و قوم کا سرمایہ ہیں جن کی صلاحیتوں کا اعتراف ممکن نہیں۔ انہوں نے فنکاروں کے مسائل کو بغور سنا اور کہا کہ ملکر بیٹھ کر ان کا جلد حل نکالا جائیگا۔ان کا مزید کہنا تھا کہ فنکار کی عزت نفس کا خیال رکھنا ہم سب کی ذمہ داری ہے ۔ کمشنر کا کہنا تھا کہ آرٹس کونسل سرگودہا ڈویژن کے فنکاروں و لکھاریوں کا ادارہ ہے جس میں فنکاروں کی آراء کی روشنی میں مزید اصلاحات لائی جائیں گئیں۔ جہانزیب اعوان نے تمام فنکاروں کی صلاحیتوں کا اطراف کرتے ہوئے کہاکہ ان کے دفتر کے دروازے فنکاروں کے لئے کھلے ہیں ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں