6 ارب 55 کروڑ روپے تخمینہ کی 329 سکیموں پر کام جاری

6 ارب 55 کروڑ روپے تخمینہ کی 329 سکیموں پر کام جاری

سرگودھا(سٹاف رپورٹر ) ڈپٹی کمشنر کیپٹن (ر) محمد وسیم کی زیر صدارت منعقدہ اجلاس میں ضلع بھر میں مختلف محکموں کی جاری و نئی سکیموں پر اب تک کی پیش رفت کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔

اجلاس کو ڈپٹی ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ مہتاب یاسین نے بتایا کہ ضلع میں مختلف محکموں کی 6 ارب 55 کروڑ روپے تخمینہ کی 329 سکیموں پر کام جاری ہے  انہوں نے مزید تفصیلات سے آگاہ کرتے ہوئے بتایا کہ اے ڈی پی کی جاری 62 اور نئی 32 سکیموں کے علا و ہ وزیراعظم کے ترقیاتی پروگرام کی 234 اور پی ایس ڈی پی ایک سکیم کیلئے امسال ایک ارب روپے کے مختص فنڈز میں سے 52 کروڑ روپے جاری کیے گئے ہیں اور اب تک 25 فیصد فنڈز استعمال کیے جا چکے ہیں۔اس موقع پر ڈپٹی کمشنر نے ہدایات جاری کرتے کہا کہ جاری ترقیاتی سکیموں میں بہترین اور معیاری میٹریل استعمال کرنے کیساتھ ساتھ ان کو بروقت پایہ تکمیل تک پہنچانے کیلئے تمام تر وسائل کو بروئے کار لایا جائے تاکہ شہریوں کی زندگیوں میں آسانیاں پیدا ہو سکیں۔ اجلاس میں تعمیراتی محکموں کے ضلعی سربراہان نے شرکت کی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں