دیہی علاقوں میں صفائی ، ترقیاتی کام کرنیکا حکم

دیہی    علاقوں    میں    صفائی    ،     ترقیاتی    کام    کرنیکا   حکم

سرگودھا(سٹاف رپورٹر ) کمشنر سرگودہا ڈویژن جہانزیب اعوان نے ستھرا پنجاب مہم کا جائزہ لینے کیلئے چک نمبر 100 جنوبی کانڈوال روڈ کا دورہ کیا۔۔۔

انہوں نے علاقہ مکینوں سے ملاقات کرکے متعلقہ اداروں کی جانب سے ستھرا پنجاب مہم کے تحت انجام دی جانے والی سرگرمیوں بارے آگاہی لی،اس موقع پر اے ڈی سی آر فہد محمود ، ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ آصف اقبال ملک ،ڈپٹی ڈائریکٹر بابر شہزاد رانجھا بھی ان کے ہمراہ تھے کمشنر نے دیہاتوں میں صفائی امور کی مانیٹرنگ کے لیے علاقہ معززین پر قائم کمیٹیوں کے ممبران سے بھی ملاقات کی اور کہا کہ صفائی ستھرائی پر خصوصی طور پر توجہ نیز موصول شدہ شکایات کو فوری حل کیا جائے ، کوڑے کے ڈھیروں کو مکمل طور پر ختم کیا جائے ،تجاوازت کا خاتمہ اور قبرستانوں سے جڑی بوٹیوں وغیرہ کی تلفی یقینی بنائی جائے ۔ کمشنر کا کہنا تھا کہ ستھرا پنجاب ایک انقلابی پروگرام ہے جس کے تحت شہروں کے ساتھ اب دیہی علاقوں پر بھی توجہ دی جارہی ہے ۔ سرگودہا کے مختلف دیہاتوں کو ماڈل و یلیج کا درجہ دیا گیا ہے ۔انہوں نے دیہی علاقوں میں صفائی، سیوریج، بجلی اور گلیوں کی بحالی پر کام تیز کرنے کے احکامات بھی جاری کیے ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں