قصبہ بکھر بار کے دو متحارب گروپوں میں قتل کیسز میں صلح

قصبہ بکھر بار کے دو متحارب گروپوں میں قتل کیسز میں صلح

شاہ پور (نمائندہ دنیا) اﷲ تعالیٰ کی رضا کی خاطر ایک دوسرے کو معاف کردینا بہت احسن عمل ہے، روزِآخرت معاف کرنے والے کو اجر عظیم ملے گا۔۔۔

 اﷲ دونوں خاندانوں کو مل جل کر رہنے کا جذبہ عطافرمائے یہ بات معروف عالم دین حضرت مولانا محبوب حسین چشتی نے قریبی قصبہ بکھر بار میں دو متحارب گروپوں مہر حماد گروپ اور مہر ربنواز گروپ کے درمیان قتل کیسز میں صلح نامے کی ایک بڑی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہی ، فریقین نے ایک دوسرے کو پگڑیاں باندھیں ، گلے ملے اور آئندہ دشمنی و عداوت ختم کر کے آپس میں بھائی چارے اور دوستی کے رشتوں کو قائم رکھنے کا عہدہ کیا اس موقع پر مہر طاہر بکھر ،مہر ہارون بکھر ، مہر آفتاب بکھر ، مہر کرم داد بکھر ، رانا اسد عباس چاچڑ، ،سردار آصف حیات میکن ،سابق امیدوار شفقت عباس میکن ،مہر ارشد،رانا اعطم خاں ۔ عمیر خان نیازی، رانا کریم داد جھمٹ. ،رانا اعجاز اچھر ، نمبر دار فرخ ٹوانہ ،خالد فیروز ٹوانہ ،چوہدری مسعود گوندل ، راجہ علی رضا، چوہدری شیر اکبر چدھڑ، شہادت چدھڑ، حمزہ جلال چدھڑ، راجہ قیصر چنگیز، احتشام رضا، وقاص رضا ، اویس بھٹی ، بکھر برادری و دیگر شہریوں کی کثیرتعداد موجود تھی ، بکھر برادری کے درمیان صلح کیلئے خصوصی کاوش معروف سیاسی و سماجی شخصیت رانا لیاقت حیات چاچڑ نے کی ، جس پر دیگر گروپوں نے بھی اعتماد کا اظہار کیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں