گندم ہماری فوڈ سیکورٹی کا اہم حصہ ہے ،جہانزیب اعوان

گندم ہماری فوڈ سیکورٹی کا اہم حصہ ہے ،جہانزیب اعوان

سرگودھا(سٹاف رپورٹر ) کمشنر سرگودہا ڈویژن جہانزیب اعوان نے کہا ہے کہ حکومت پنجاب کی طرف سے کاشتکاروں کی فلاح اور زراعت کی ترقی کے لئے انقلابی اقدامات کیے جا رہے ہیں۔

بارانی علاقوں کے کاشتکار گندم کی بروقت کاشت اور مستند بیج کے استعمال سے بہتر پیداوار حاصل کر سکتے ہیں۔ وہ محکمہ زراعت توسیع سرگودہا اور نجی کھاد کمپنی کے تعاون سے نجی ہال میں سر سبز گندم کنونشن میں اظہا ر خیال کررہے تھے ۔ کمشنر کا کہنا تھا کہ سرگودہا ایک زرعی ڈویژن ہے اور یہاں کے لوگوں کی معیشت کا انحصار زراعت پر ہے ، گندم ہماری فوڈ سیکورٹی کا اہم حصہ ہے ۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب حکومت نے کاشتکاروں کی ترقی کے لئے 400 ارب روپے سے زائد کے کسان پیکیج کا اعلان کیا ہے ۔ کسان کارڈ کے ذریعے تاریخ میں پہلی بار چھوٹے کاشتکار مستفید ہوں گے ۔ کاشتکاروں کو چاہیے کہ اس کسان کارڈ کے ذریعے حکومتی سکیموں سے زیادہ سے زیادہ استفادہ حاصل کریں۔ سرگودہا ڈویژن میں گاؤں اور یونین کونسل کی سطح پر گندم آگاؤ مہم چلائی جا رہی ہے ۔ مشینی زراعت کو مضبوط کرنے کے لئے گرین ٹریکٹر سکیم ایک اہم قدم ہے سرگودہا ڈویڑن کے 1292خوش نصیب کاشتکاروں کو 10 لاکھ روپے سبسڈی پر ٹریکٹر فراہم کیے جائیں گے ۔ ڈائریکٹر زراعت شاہد حسین نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ غذائی تحفظ کی ضمانت کے پیش نظر اور غذائی اجناس کے بڑھتے ہوئے رحجان کے تناظر میں گندم کی اہمیت اور بھی بڑھ گئی ہے ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں