سپورٹس کمپلیکس میں رنگا رنگ تقریب ، کھیلتا پنجاب کا آغاز
سرگودھا(سٹاف رپورٹر ) وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایت پر یوتھ افیئرز اینڈ سپورٹس بورڈ پنجاب اور۔
ضلعی انتظامیہ سرگودہا کے زیر اہتمام کھیلتا پنجاب انڈر 22 کے ضلع سطح پر مختلف مقابلوں کا آغاز کر دیا گیا۔ ڈپٹی کمشنر کیپٹن ریٹائرڈ محمد وسیم نے لیگی رہنما چوہدری عبد الرزاق ڈھلوں ، سپورٹس افسران اور کھلاڑیوں کے ہمراہ سپورٹس کمپلیکس میں ایک رنگا رنگ تقریب میں کھیلتا پنجاب انڈر 22 کا افتتاح کیا۔کھیلتا پنجاب گیمز میں کھلاڑیوں کو پنجاب کی تاریخ میں سب سے زیادہ انعامات دیئے جائیں گے ۔ پہلے مرحلے میں ضلع سطح پر اتھلیٹکس(بوائز اینڈگرلز)،بیڈمنٹن (بوائز اینڈگرلز)،فٹ بال،کبڈی،ہاکی اور کرکٹ ٹیپ بال کے مقابلے ہوں گے ۔ اپنے خطاب میں ڈپٹی کمشنر کیپٹن ریٹائرڈ محمد وسیم کا کہنا تھا کہ کھیلتا پنجا ب کا انعقاد وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے وڑن کے مطابق گراس روٹ لیول سے نئے ٹیلنٹ کو تلاش کرنے کے لیے کیا جا رہا ہے ۔ نوجوان کھلاڑیوں کو پرکشش انعامات سے بھی نوازا جائے گا۔