نالہ بند ،باغات کھیتوں اورآبادی کو شدید خطرہ لاحق
سرگودھا(سٹاف رپورٹر ) صنعتی یونٹوں کی جانب سے ڈرین نالہ بند کرنے سے باغات کھیتوں اورآبادی کو شدید خطرہ لاحق ہوگیا ہے۔۔۔
تحصیل انتظامیہ کاروائی کرنے سے گریزاں محکمہ انہار ڈرینج کا کہنا ہے کہ انڈسٹریل اسٹیٹ بھلوال میں واقع صنعتی یونٹس کے مالکان نے نبی شاہ برانچ ڈرین کو چک 13 شمالی بھلوال کے قریب تین مقامات پر بند کیا ہوا ہے ، جس وجہ سے پانی کے بہاؤ میں دشواری آرہی ہے ، جو کسی بھی وقت قریبی کھیتوں، آبادیوں کے لئے نقصان کا باعث بن سکتی ہے ، ضلعی انتظامیہ ترجیح بنیادوں پر ان بلاکیج کو ختم کروا کے سیم کے پانی کے بہاؤ کو بہتر کروائے ، یاد رہے یہ ڈرین 1939 میں بنائی گئی تھی، جس کا مقصد زمین میں پانی کی سطح کو متوازن رکھنا ہے ۔