ڈپٹی کمشنر سروش فاطمہ کا ٹی ایچ کیو ہسپتال نوشہرہ کا دورہ
جوہرآباد(نمائندہ دُنیا)ڈپٹی کمشنر سروش فاطمہ نے ٹی ایچ کیو ہسپتال نوشہرہ کا دورہ کیا۔دورہ کے دوران انہوں نے ہسپتال کے مختلف شعبہ جات میں صفائی ستھرائی ، عملہ کی حاضری۔۔
میل فی میل وارڈز، ایمرجنسی وارڈ کا جائزہ لیا۔اس موقع پر ایم ایس ڈاکٹر صوبیہ جاوید نے ڈپٹی کمشنر کو ہسپتال کے مختلف شعبوں کے بارے بریفننگ دی۔ ڈپٹی کمشنر نے ہسپتال انتظامیہ کو صفائی ستھرائی کے نظام کو مزید بہتر کرنے کی ہدایات جاری کیں۔