پی ٹی آئی کا 24نومبر کا احتجاج کارکن روپوش ہونا شروع
فاروقہ/سرگودھا( نمائندہ دنیا)پی ٹی آئی کا 24نومبر کا احتجاج تحریک انصاف کے کارکن روپوش ہونا شروع ہو گئے ہیں۔۔
ان میں وہ کارکن بھی شامل ہیں جنہوں نے پریس کانفرنس کر کے مسلم لیگ ن کے امیدوار صوبائی اسمبلی کی حمایت کا اعلان کیا تھا جب بھی پی ٹی آئی کی قیادت کی طرف سے احتجاج کا اعلان ہوتا ہے تحریک انصاف سے ہمدردی رکھنے والوں چاہے وہ کسی احتجاج کا حصہ نہ بنے ہوں پولیس انکے گھروں پر چھاپے مارکر خوف و ہراس پھیلا دیتی ہے ان میں ایسے افراد بھی شامل ہیں جو روزانہ محنت کر کے اپنے گھروں کا چو لہا چلاتے ہیں اس صورتحال سے پی ٹی آئی سے ہمدردی رکھنے والا پریشانی میں مبتلا ہو گیا ہے ۔