فاروقہ:پختہ تجاوزار ت شہریوں ک لئے وبال جان بن گئیں
فاروقہ/سرگودھا( نمائندہ دنیا)مین روڈ پر پختہ تجاوزار ت شہریوں کے لئے وبال جان بن گئیں آمدورفت میں شدید مشکلات کا سامنا۔۔
یہاں مین روڈ پر ہوٹل مالکان نے اپنے کچن سڑک پر بنارکھے ہیں جب کہ اسکے سامنے سڑک پر ہی کرسیا ں سجا دی جاتی ہیں ساتھ ہی موٹر سائیکل اور کاریں کھڑی کر دی جاتی ہیں جس کی وجہ سے رات کے اوقات میں ٹریفک جام رہنا معمول بن گئی شہری حلقوں نے اعلی حکام سے اپیل کی ہے کہ نواحی شوگر ملز میں گنے کا سیزن شروع ہونے والا ہے جس سے آمدورفت میں مذید مشکلات کا سامنا کرنا پڑے گا انھوں نے ہوٹلوں کے سامنے سے پختہ تجازات ختم کرنے کا مطالبہ کیا ہے ۔