شاہین آباد روڈ پر گرین بیلٹ بنائی جائے‘لو گوں کا مطالبہ

شاہین آباد روڈ پر گرین بیلٹ بنائی جائے‘لو گوں کا مطالبہ

سلانوالی(نمائندہ دنیا )سلانوالی شاہین آباد روڈ پر شہری آبادی کے قریب ریلوے لائن کے ساتھ گرین بیلٹ بنائی جائے ‘شہر کی انڈسٹری کو خوبصور ت اور سرسبز بنانے کیلئے۔۔

 روڈ پر قائم بڑے پٹرول پمپس اور ملز مالکان سے معاونت لی جائے ، شہروں کی خوبصورتی جانچنے کیلئے اس کی انٹری خوبصورتی دیکھی جاتی ہے ، قیام پاکستان کو 70 سال بیت گئے مگر سلانوالی کی حالت نہ بدلی اور شہر کی تمام انٹری کے راستے بدصورت دکھائی دیتے ہیں، سلانوالی شاہین آباد ریلوے لائن کے ساتھ بڑی کشادہ جگہ موجود ہے اگر سلانوالی انتظامیہ تھوڑی سی کوشش کر لے تو سرکاری وسائل کے بغیر سلانوالی شاہین آباد روڈ پر قائم بڑے پٹرول پمپ پمپس مالکان اور فیلڈ میلز مالکان کے تعاون سے ایک خوبصورت گرین بیلٹ بنا سکتی ہے ، جہاں گرین بیلٹ بنا کر اطراف میں خاردار تاریں لگا دی جائیں اور خوبصورت پھول دار، پھلدار،سایہ دار پودے لگا کر دیے جائیں اور نگہداشت کی ذمہ داری بھی پٹرول پمپس مالکان کی ذمہ لگا دی جائے ، جو بخوبی قبول بھی کر لیں گے ، سلانوالی انتظامیہ کے اس عمل سے سلانوالی شہر کی انٹری خوبصورت ہو جائے گی اور شہری اور دیگر شہروں سے آنے والے افراد بھی دل شاد ہوں گے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں