کلورکوٹ اور گردونواح میں سموگ دھند ‘ لنڈا بازار میں رش
کلورکوٹ(نمائندہ دنیا)کلورکوٹ اور گردونواح میں سموگ دھند خشک سردی شروع ہوتے ہی عوام نے لنڈے کی دکانوں کا رخ کر لیا لنڈے کی فروخت میں اضافہ‘ کلورکوٹ اور گردونواح میں گزشتہ کئی روز کی سموگ دھند سردی شروع ہوتے ہی۔۔
عوام نے بھی گرم کپڑوں شالوں کا استعمال شروع کر دیا ہے عوام کی اکثریت نے کلورکوٹ کے ہائی سکول پارک کے سامنے موجود لنڈے کی دکانوں تھڑوں رخ کر لیا ہے جہاں کم قیمت پر سردی سے بچنے کے لیے کوٹ ودیگر گرم اشیا کی خریداری کر رہے ہیں سردی شروع ہوتے ہی کلورکوٹ شہر میں انڈوں اور خشک میوہ جات کی فروخت میں اضافہ دیکھنے کو مل رہا ہے ۔