جوہرآباد:اینٹوں کے بھٹوں کیخلاف کریک ڈائون شروع
جوہرآباد(نمائندہ دُنیا)ڈپٹی کمشنر سروش فاطمہ شیرازی کی ہدایات پر ای پی اے نے ضلع میں اینٹوں کے بھٹوں کیخلاف سخت کریک ڈان شروع کر دیا ہے ۔
ای پی اے نے ضلعی انتظامیہ کے تعاون سے اب تک ضلع میں زگ زیگ ٹیکنالوجی استعمال نہ کرنے والوں اور ایس او پیز کی خلاف ورزی کرنے والے اینٹوں کے 21بھٹے مسمار کیے ہیں۔ مزید برآں اینٹوں کے بھٹہ مالک کے خلاف مختلف تھانوں میں 10سے زائد ایف آئی آر درج کی گئی ہیں۔ ای پی اے نے موقف اختیار کیا ہے کہ پورے ضلع میں کسی بھی خلاف ورزی کرنے والوں کے ساتھ کوئی نرمی نہیں برتی جائے گی۔