و یلیج کمیٹیاں اپنی ذمہ داریوں کو بہتر طور پراداکریں ، محمداشرف
بھکر(ڈسٹرکٹ رپورٹر)ڈپٹی کمشنر محمداشرف کا ماڈل ویلیج یونین کونسل گڈولہ ڈگر نمبر9 کا دورہ کیا ،اس موقع پر ڈی ڈی ایل جی الطاف حسین اور دیگر لوکل گورنمنٹ ڈیپارٹمنٹ کے افسران بھی موجود تھے ۔
ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ و یلیج کمیٹیاں اپنی ذمہ داریوں کو بہتر طور پراداکریں شہری علاقوں میں صفائی ستھرائی کے نظام کو مزید موثر بنائے جانے کیلئے دستیاب وسائل سے بھرپور استفادہ کیا جائے علاوہ ازیں دیہی علاقوں کی بہتری و بحالی پر بھی توجہ مرکوز رکھی جائے ۔اس موقع پر لوکل گورنمنٹ ڈیپارٹمنٹ کے افسران نے ڈپٹی کمشنر کو ستھرا پنجاب پروگرام کی ترجیحات پر عملداری کے حوالہ سے مفصل بریفنگ دی۔