ملکی سکیورٹی میں رکاوٹ بننے وا لوں کو معاف نہیں کیا جاسکتا ،متین احمد قریشی
سرگودھا(نمائندہ دنیا )راہنما پاکستان پیپلز پارٹی متین احمد قریشی نے کہا ہے کہ ملکی سکیورٹی میں رکاوٹ بننے والے افراد کو کسی طور بھی معاف نہیں کیا جاسکتا اب پاکستان کسی بھی دہشتگردی اور ملک دشمنی کا متحمل نہیں ہوسکتا۔۔۔
پیپلز پارٹی نے ہمیشہ جمہوریت’ آئین اور عوامی مفادات کے تحفظ کی بات کی ہے یہی وجہ ہے کہ آج پاکستان میں جو جمہوریت ہے وہ صرف اور صرف پیپلز پارٹی کی مرہون منت ہے ، پی ٹی آئی کی جانب سے کیاجانیوالا احتجاج کسی طرح بھی درست نہیں ہے اس وقت پاکستان میں جو حالات چل رہے ہیں وہ قابل توجہ ہیں حکومت اور اتحادیوں کو چاہیئے کہ وہ ان مسائل کو حل کرنے کیلئے سنجیدہ اقدامات اٹھائیں اس وقت پاکستان کو معیشت مضبوط کرنے کی ضرورت ہے ۔