ماڈل ٹاؤن کے 550 پلاٹس نیلام کرنے کا فیصلہ
سرگودھا(نمائندہ دنیا )سرگودھا ڈیویلپمنٹ اتھارٹی نے ایک مرتبہ پھر ماڈل ٹاؤن ہاؤسنگ سکیم کو فعال کرنے کے لیے اقدامات شروع کر دیئے ہیں اس ضمن میں ماڈل ٹائون کے ساڑھے پانچ سو کے قریب خالی پلاٹوں کو نیلام کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔۔۔
ماڈل ٹاؤن میں بجلی اور سوئی گیس کی فراہمی کے لیے بھی اقدامات شروع کر د ئیے گئے ہیں، محکمہ سوئی گیس کو سرگودھا ڈویلپمنٹ اتھارٹی نے کئی سال قبل گیس کی فراہمی کے لیے کروڑوں کے فنڈ جاری کیے ہوئے ہیں، لیکن سوئی گیس کی فراہمی التوا کا شکار چلی آ رہی ہے ، اسی طرح اتھارٹی کی آمدن میں اضافہ کرنے کے لیے امپروومنٹ ٹرسٹ پلازہ کی چھت لیز پر دینے کے لیے پارٹیوں سے کوٹیشن طلب کی گئی ہے ۔