سی ای او ہیلتھ خوشاب ڈاکٹر صائمہ اکرام کا بنیادی مرکز صحت تلوکر کا اچانک دورہ
جوہرآباد(نمائندہ دُنیا)ایویلیوایشن مانیٹرنگ آفیسر سی ای او ہیلتھ خوشاب ڈاکٹر صائمہ اکرام نیازی کا بنیادی مرکز صحت تلوکر کا اچانک معائنہ، انہوں نے بنیادی مرکزی صحت تلوکر کی عمارت کے ری وومپنگ کے کام کا جائزہ لیا۔۔
اور کنسٹرکشن کمپنی کو کام کی رفتار اور معیار بر قرار رکھنے کی ہدایات جاری کیں، سی ای او ہیلتھ خوشاب نے بی ایچ یو میں دستیاب صحت کی سہولیات کا بھی جائزہ لیا اور مریضوں کو تمام ممکنہ سہولیات مہیا کرنے کے بھی احکامات جاری کئے ۔