کرم ایجنسی حملے کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے :مذہبی رہنما
بھیرہ(نامہ نگار)کرم ایجنسی میں نہتے مسلمانو ں پر دہشت گردوں کا حملہ انسانیت سوز فعل ہے اس کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے ۔۔
ہم سب کو مل کر رواداری اور بھائی چارہ قائم رکھتے ہوئے دہشت گردی کی اس سازش کو ناکام بنانا ہو گا ان خیالات کا اظہار اسسٹنٹ کمشنر عشنہ طاہر اور سب ڈویژنل پولیس افیسر محمد مظہر فاروق کی زیر صدارت ہونے والے امن کمیٹی کے ہنگامی اجلاس میں گفتگو کرتے ہوئے مذہبی اکابرین نے کی اجلاس میں مفتی شہر صاحبزادہ ابرار احمد بگوی امامیہ الائنس ودیگر شریک تھے ۔پنجاب کے نائب صدر ممتاز شیعہ رہنما سید غلام رضا شاہ بخاری پیر گروپ کے ترجمان میاں محمد نعیم الدین مرکزی انجمن تاجران کے صدر حاجی سیٹھ محمد اصغر جماعت اہل سنت کے حافظ عبدالرشید انصاری اور بھیرہ پریس کلب رجسٹرڈ کی نمائندگی کرتے ہوئے خواجہ کامران نسیم اور محمد عظمت اقبال گولڈ میڈلسٹ نے کیا ۔