کسانوں کیلئے انقلابی منصوبے شروع :عاصم شیرمیکن

 کسانوں کیلئے انقلابی منصوبے شروع :عاصم شیرمیکن

شاہ پور (نمائندہ دنیا )مریم نواز شریف کی قیادت میں کسانوں کیلئے انقلابی منصوبے شروع کئے گئے ہیں ، جن میں کسان کارڈ کے اجراکیساتھ ساتھ لائیو سٹاک کارڈ بھی شامل ہیں حکومت لائیو سٹاک کی ترقی۔۔۔

 دودھ گوشت کی پیداوار میں اضافے‘ سبز چارے کی دستیابی کیلئے بھرپور اقداما ت کر رہی ہے ، یہ بات پارلیمانی سیکرٹری لائیو سٹاک و ڈیری ڈویلپمنٹ سردار عاصم شیر میکن نے صابووال میں لائیوسٹاک کے زیر انتظام ویٹرنری ہسپتال کی تکمیل مرمت و تزئین و آرائش کے بعدافتتاح کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہی، اس موقع پر ڈائریکٹر لائیوسٹاک ڈاکٹر عارف سلطان ، ڈپٹی ڈائریکٹر آصف حسین شاہ ، ملک احسان سنیکہ ، ملک ممریز کنیرا، ملک جاوید ، میاں سہیل احمد قریشی ، ڈاکٹر طارق‘الطاف شاہ قریشی‘ فضل حسین‘ ظفر حسین ، خالد عثمان ، ثمر رضا، محمد ابوبکر ، اکبر شاہ ، محمد اشفاق ، زبیر شاہ ، عامر رضا و دیگر شہری شریک ہوئے ، ڈائریکٹر لائیو سٹاک عارف سلطان نے کہا کہ لائیو سٹاک کے تحت ڈیلرز کی رجسٹریشن جاری ہے جس کے بعد کسان سستے داموں بیج، کھاد ، ادویات خرید سکیں گی جن کی قیمت لائیو سٹاک ادا کرے گا جبکہ کسان ایک لاکھ ستر ہزار روپے تک قرضہ حاصل کر سکے گا۔ انہوں نے کہا کہ ان اقدامات سے کسان خوشحال ہو گا‘پیداوار میں اضافہ ممکن ہو سکے گا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں