خواجہ اللہ بخش عباسی المعروف سوہنا سائیں کا 41و اں عرس منایا گیا

 خواجہ اللہ بخش عباسی المعروف سوہنا  سائیں کا 41و اں عرس منایا گیا

بھیرہ(نامہ نگار )مشہور صوفی بزرگ حضرت خواجہ اللہ بخش عباسی المعروف سوہنا سائیں کے 41ویں سالانہ عرس کی تقریبات درگاہ اللہ آباد کنڈیارو میں عقیدت و احترام سے منائی گئیں جو 2دن جاری رہیں۔۔۔

 جس میں پورے ملک سے ان کے معتقدین نے شرکت کی ،آخری نشست سے خطاب کرتے ہوئے سجادہ نشین خواجہ محمد طاہر المعروف سجن سائیں نے کہا کہ قرآن و سنت کے بتائے ہوئے راستہ پر عمل کر کے ہی ہم دنیا و آخرت میں فلاح پا سکتے ہیں والدین کا فرض ہے کہ وہ اپنے بچوں کی تربیت اسلامی خطوط پر کریں ہر کسی سے پیار و محبت سے پیش آئیں اور عورتوں کے حقوق کا خیال رکھیں اس موقع پر مدرسہ سے فارغ ہونیوالے علما و حفاظ کرام کی دستار بندی بھی کی گئی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں