کسانوں کو ٹیل تک پانی کی فراہمی اولین ترجیح :ایکسین اریگیشن
دائودخیل (نما ئندہ دنیا ) لفٹ اریگیشن سکیم دائودخیل پکہ کے کسانوں کو ٹیل تک پانی کی فراہمی اولین ترجیح ہے ، ایک ، دو روز میں پانی ٹیل تک پہنچا دیا جائے گا جبکہ پانی چوری کرنے والے 100سے زائد کسانوں کے خلاف مقدمات درج کروا دئیے ہیں۔۔۔
ان خیالات کا اظہار ایکسین اریگیشن کالاباغ ہیڈ ورکس سب ڈویژن دائودخیل نے کسانوں کے وفد کے دوران میڈیا سے بات چیت کرتے ہو ئے ئے کیا، انہوں نے کہا کہ لفٹ اریگیشن سکیم داودخیل پکہ کے کسانوں کا ٹیل تک پانی نہ پہنچنے کا مسئلہ کافی عرصے سے تعطل کا شکار چلا آرہا تھا ،متعلقہ کنٹریکٹر کو میں نے پمپ سٹیشن میں موٹریں نصب کرنے اور لایننگ تک فوری پا ئپ لائن لگانے کے احکامات دئیے ئے جس پر کنٹریکٹر نے موٹریں نصب کردیں اور پا ئپ بھی لگا دئیے ہیں ،ایک ، دو روز تک لفٹ اریگیشن سکیم داودخیل پکہ کے کسانوں کو ٹیل تک پانی کی فراہمی کو ممکن بنا دیا جائے ئے گا اور کسان اپنی فصل کاشت کرسکیں گے جبکہ نہری پانی چوری کرنا بھی بہت بڑا جرم ہے اور دو، تین ماہ کے دوران ایس،ڈی ،او ضیاالرحمن کی نگرانی میں ہم نے بخارا ماینر، پا خیل ماینر ، اور پا خیل لفٹ سکیم پر غیر قانونی مونگے و پایپ لگا کر پانی چوری کرنے والے 100سے زاید کسانوں کے خلاف مقدمات درج کرائے ئے ہیں۔