خاوند کا غیر فطری فعل ،8ماہ کی حاملہ خاتون کا عدالت سے رجوع
جوہرآباد(نمائندہ دُنیا )خاوند کے غیر فطری فعل کے خلاف حاملہ خاتون (س)نے انصاف کیلئے مقامی عدالت سے رجوع کر لیا ۔
، متاثرہ خاتون کی جانب سے عدالت جوہرآباد میں دائر کی گئی درخواست میں بتایا گیا کہ اس کی ایک سال قبل عابد حسین کے ساتھ شادی ہو ئی تھی اوروہ8ماہ کی حاملہ ہے ،اور اس کے خاوند نے غیر فطری فعل کیا ہے ، فاضل عدالت نے درخواست کی روشنی میں کٹھہ سگھرال پولیس کو خاتون کا ضلعی ہیڈ کوارٹر ہسپتال جوہرآباد سے میڈیکل کرانے اور میڈیکل رپورٹ کی روشنی میں قانونی کاروائی کرنے کے احکامات جاری کر دیئے ہیں۔