پی ایچ اے پارکس ، گرین بیلٹس کی صفائی کرانے میں ناکام

پی ایچ اے پارکس ، گرین بیلٹس کی صفائی کرانے میں ناکام

فیصل آباد(خصوصی رپورٹر)پی ایچ اے پارکس اور گرین بیلٹس کی صفائی کروانے میں مکمل طور پر ناکام ،گرین ویسٹ کی صفائی نہ ہونے سے پارکس کی حالت زار مزید بگڑتی جارہی ہے ۔

، شہریوں نے ایف ڈبلیو ایم سی کی طرح پی ایچ اے کی نجکاری کا بھی مطالبہ کردیا ۔ تفصیلات کے مطابق پارکس اینڈ ہارٹی کلچر اتھارٹی کی غفلت کے باعث پارکس اور گرین بیلٹس میں کچرے کے ڈھیر لگے ہوئے ہیں ، پی ایچ اے کی جانب سے گرین ویسٹ کی صفائی نہیں کروائی جاتی، صفائی نہ ہونے کی وجہ سے پارکس کچرا کنڈیوں میں تبدیل ہوچکے ہیں ۔شہریوں کا کہنا ہے کہ ایف ڈبلیو ایم سی کی نجکاری کے بعد شہر کی صفائی کی صورتحال بہتر ہورہی ہے ، حکومت کو چاہئے کہ پی ایچ اے کو بہتر کرنے کے لیے ایف ڈبلیو ایم سی کی طرح پی ایچ اے کی بھی نجکاری کردے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں