مشتاق احمد اعوان آج کھلی کچہری میں وفاقی محکموں کے خلاف عوامی شکایات سنیں گے

مشتاق احمد اعوان آج کھلی  کچہری میں وفاقی محکموں کے خلاف عوامی شکایات سنیں گے

جوہرآباد(نمائندہ دُنیا )انچارج وفاقی محتسب ریجنل آفس سرگودھا مشتاق احمد اعوان 27نومبربروز بدھ صبح 9بجے ضلع کونسل ہال جوہرآباد میں۔

 وفاقی محکموں کے خلاف عوامی شکایات سننے کے لیے کھلی کچہری لگائیں گے ۔ اس روز ضلع خوشاب کے متعلقہ وفاقی محکموں کے خلاف شکایات سنی جائیں گی اور نئی شکایات موقع پر وصول کی جائیں گیں۔ متعلقہ وفاقی محکموں کی ذمہ دار افسران کو اطلاع دی جا چکی ہے اور وہ موقع پر موجود ہوں گے ۔ اسی روز انچارج وفاقی محتسب سر گو دھاریجن دو پہر 1 سے 2بجے ریڈیو ایف ایم 94 خوشاب پر آگاہی پروگرام انصاف آپکی دہلیز پر میں بھی شرکت کریں گے اور لائیو کالرز کو بھی انکے سوالات کا جواب دینگے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں