سیوریج نظام درہم برہم ، کالونیاں مسائل کی آماجگاہ بن گئیں
سرگودھا(سٹاف رپورٹر ) میونسپل کارپوریشن کی عدم دلچسپی کے باعث محمدی کالونی، مدینہ کالونی، فیصل ٹاؤن اور ۔
دیگر ملحقہ کالونیاں مسائل کی آماجگاہ بن چکی ہیں، عرصہ دراز سے سیوریج کا نظام درہم برہم ہونے کی وجہ سے گلی محلوں میں جگہ جگہ گندا پانی کھڑا ہونے سے لوگوں کا گزرنا محال ہوچکا ہے ۔ جبکہ اس وجہ سے گلیاں اور سڑک ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہو گئی ہے ، مکینوں کا کہنا ہے کہ اس سلسلہ میں متعدد علاقہ کے بلدیاتی نمائندوں اور بلدیہ انتظامیہ کو بھی مسائل سے آگاہ کیا ہے ، لیکن ہمارے مسائل حل نہ ہو سکے ، مکینوں نے ڈپٹی کمشنر سرگودھا سے خصوصی دلچسپی لے کر علاقے کے مسائل حل کرنے کی اپیل کی ہے ۔