پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں پر بے جا ٹیکس عوام پر ظلم ہے ،اویس قاسم تلہ
سرگودھا(سٹاف رپورٹر ) جماعت اسلامی کے ضلعی امیر اویس قاسم تلہ نے کہا ہے کہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کی جائے تاکہ عوام کو ریلیف مل سکے۔
دنیا بھر میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی ہورہی ہے ، اس وقت پاکستان کے عوام مختلف قسم کے ٹیکسوں اور مہنگائی کی زد میں ہیں اس لئے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی سے مختلف اشیاء کی قیمتیں بھی کم ہونگی، وزیر اعظم شہباز شریف خود اپنی تقریروں میں کہتے تھے کہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں پر بے جا ٹیکس عوام پر ظلم ہے۔ اب شہباز شریف کو اﷲ تعالیٰ نے عوام کو ریلیف دینے کا موقع فراہم کیا ہے اس لئے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کی جائے ، پٹرول کی قیمت 70 روپے فی لیٹر سے زائد نہیں ہونی چاہئے ۔