بے قاعدگیوں میں ملوث ٹھیکیداروں کی سکروٹنی کا حکم

بے قاعدگیوں میں ملوث ٹھیکیداروں کی سکروٹنی کا حکم

سرگودھا(سٹاف رپورٹر)محکمہ لوکل گورنمنٹ، ضلع کونسل، میونسپل کارپوریشن سمیت دیگر بلدیاتی اداروں کے تحت ہونیوالے ترقیاتی کاموں میں حصہ لینے والے۔۔

 ٹھیکیداروں کی سکروٹنی کے احکامات جاری کر دیئے گئے ذرائع کے مطابق حکومت کے علم میں آیا ہے کہ بے قاعدگیوں پر سابقہ ادوار میں بلیک لسٹ قرار دیئے گئے بعض سپلائیرز، کنٹریکٹرز، کنسلٹنٹ اور فرمیں سرکاری  نیلامیوں اور ٹینڈرز میں بدستور حصہ لے رہی ہیں، ان میں سے بعض نے نئے ناموں سے ٹھیکے لینے کا سلسلہ شروع کر رکھا ہے ،جبکہ اس حوالے سے سکروٹنی کمیٹیوں کی طرف سے کسی قسم کی چھان بین یا چیک اینڈ بیلنس نہیں ،جو مبینہ کرپشن کا سبب بھی ہے جس پرسکروٹنی کر کے سپلائیرز، کنٹریکٹرز، کنسلٹنٹ اور فرموں کی تفصیلات ارسال کرنے کی ہدایت کی گئی ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں