بنیادی مراکز صحت میں علاج کی عدم فراہمی،کمشنر کا نوٹس،سخت کارروائی کرنے کا حکم

بنیادی مراکز صحت میں علاج کی عدم فراہمی،کمشنر کا نوٹس،سخت کارروائی کرنے کا حکم

سرگودھا(سٹاف رپورٹر ) کمشنر سرگودھا نے بنیادی مراکز صحت میں علاج معالجہ کی سہولیات کی عدم فراہمی اور ۔

عملہ کی جانب سے مریضوں کو پرائیویٹ ہسپتالوں میں لیجانے پر مجبور کرنے کے حوالے سے مانیٹرنگ رپورٹ کا نوٹس لیتے ہوئے سی او ہیلتھ اتھارٹی کو سخت کاررو ائی کے احکامات جاری کر دیئے ، ذرائع کے مطابق مانیٹرنگ ادارے نے مختلف بیماریوں میں مبتلا مریضوں بالخصوص ڈلیوری کیسز کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا کہ بیشتر بنیادی مراکز میں میڈیکل ڈاکٹرز کی عدم فراہمی کی وجہ سے ہسپتال نچلے عملہ نے سنبھال رکھے ہیں جہاں آنیوالے مریضوں کوعلاج معالجہ کی سہولیات کی عدم فراہمی ظاہر کر کے نجی ہسپتالوں میں جانے پر مجبور کیا جاتا ہے اور اس حوالے سے مختلف طریقے معمول بنے ہوئے ہیں ، جس کے باعث لواحقین شدید مشکلات اور مالی ابتری کا شکار ہو رہے ہیں،جس پر کمشنر نے سی او کو ہسپتالوں میں اچانک چھاپے مار کر ذمہ داروں کے خلاف سخت کاروائی کی ہدایت کی ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں