ڈیف اینڈ ڈمب ویلفیئر سوسائٹی کی تقریب حلف برداری
سرگودھاسٹاف رپورٹر)ڈیف اینڈ ڈمب ویلفیئر سوسائٹی کی تقریب حلف برداری کا انعقاد کیا گیا، جس کے مہمان خصوصی پاکستان پیپلز پارٹی کے سابق وزیر مملکت تسنیم احمد قریشی تھے ۔۔
جنہوں نے نو منتخب عہدیداران صدر اشفاق گجر، جنرل سیکرٹری شیخ عامر مقبول، فنانس سیکرٹری رانا محمد رمضان، نائب صدر محمد طیب شیخ، سینئر نائب صدر شیخ محمد طاہر، انفارمیشن سیکرٹری محمد ایوب سے حلف لیا، اس موقع پر محکمہ سوشل ویلفیئر سوسائٹی کے نمائندوں سمیت تمام طبقہ کے افراد کی کثیر تعداد نے شرکت کی، شرکا سے خطاب کرتے ہوئے تسنیم احمد قریشی کا کہنا تھا کہ ایسے افراد کے مسائل کا حل ترجیح بنیادوں پر ہونا چاہیے ، میں نے ہمیشہ ایسے افراد کی آواز ایوانوں میں بھی اٹھائی اور ان کے مسائل کو حکومتی تعاون سے حل کرنے کیلئے ہمیشہ کوشاں ہوں۔