کمشنر جہانزیب سے انٹرنیز بھرتی طلبہ اور طالبات کی ملاقات

کمشنر جہانزیب سے انٹرنیز بھرتی طلبہ اور طالبات کی ملاقات

سرگودھا(سٹاف رپورٹر ) کمشنر سرگودہا ڈویژن جہانزیب اعوان سے وزیر اعلی انٹرن شپ پروگرام کے تحت کمشنر دفتر کے لیے انٹرنیز بھرتی ہونے والے طلبہ طالبات نے ان سے دفتر میں ملاقات کی۔

 کمشنر نے انٹرن شپ ملنے پر طلباء وطالبات کو مبارکباد دی اور ان کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ اس موقع پر اے سی جی حافظ عبدالمنان ، سینئر لاء آفیسر حافظ محمد آفتاب اور اے سی آر محمد خان بھی موجود تھے ۔ کمشنر دفتر کے لیے 9 تعینات ہونے والے انٹرینز نے اپنی تعلیمی قابلیت سے آگاہ کیا۔ کمشنر جہانزیب اعوان نے کہا کہ نوجوان ہمارا مستقبل ہیں، جنہوں نے اس ملک کیباگ ڈورسنبھالنا ہے ۔ نوجوانوں کو عملی زندگی کے لیے تیاری میں وزیر اعلی پنجاب انٹرن شپ پروگرام حکومت کا نہایت احسن اقدام ہے ۔ بہترین تربیت آپ کو آئندہ زندگی میں کام آسکے گی، دفتری امور کی آپ کو بہتر جان کاری ہوگی۔ ماضی میں نوجوانوں کو ایسے مواقع میسر نہیں ہوتے تھے ۔ انہوں نے نوجوانوں پر زور دیا کہ وہ اپنی سوچ مثبت رکھیں تاکہ معاشرہ اچھا ہو، پیسے کا حصول ہی ان کا مقصد نہیں ہونا چاہیے ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں