چو دھری حامد حمید کا ایاز صادق کی ہمشیرہ کے انتقال پر اظہار تعزیت
سرگودھا(سٹاف رپورٹر )سابق وفاقی وزیر مملکت و معاون خصوصی چو دھری حامد حمید نے سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کی ہمشیرہ کی وفات پر تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ہر ذی روح کو موت کا ذائقہ چکھنا ہے۔۔۔
اور جو دنیا میں آیا ہے اس نے اپنے رب کی طرف لوٹ کر جانا ہے یقیناً بہنیں بھائیوں کا مان ہوتی ہیں سردار ایاز صادق کی ہمشیرہ کی وفات یقینا ان کیلئے بڑا صدمہ ہے جو اﷲ تعالیٰ انہیں برداشت کرنے کی توفیق دے اور مرحومہ کو اپنے جوار رحمت میں جگہ دے ۔