مسافر بس گنے سے لوڈ ٹرالی کو بچاتے الٹ گئی ‘10 افراد زخمی
سرگودھا(سٹاف رپورٹر) فاروقہ روڈ پر تیز رفتار مسافر بس سامنے سے آنیوالی گنے سے لوڈ ٹرالی سے بچنے کی کوشش میں موڑ کاٹتے ہوئے الٹ گئی ،جس کے باعث ایک ہی خاندان کے دس افراد زخمی ہو گئے ۔۔
جن میں خواتین بھی شامل ہیں، تمام افراد مہندی میں شرکت کیلئے جا رہے تھے کہ حادثہ ہو گیا، زخمیوں میں 23 سالہ حرا ، 70 سالہ زرینہ بی بی ، 45 سالہ سمیہ بی بی ، 47 سالہ رخسانہ خالد ، اور 20 سالہ ثمینہ انتظار شامل ، 55 سالہ محمد یار ، 24 سالہ محمد آفاق ، محبت علی اور رب نواز شامل ہیں اطلاع ملنے پر ریسکیو ٹیمیں جائے وقوعہ پر پہنچ گئیں اور زخمیوں کو ہسپتال منتقل کر دیا جبکہ حادثہ کے بعد ٹریکٹر ٹرالی کا ڈرائیور موقع سے فرار ہو گیا۔