پولیو سے آگاہی کے لیے ایک سٹریٹ تھیٹر کا انعقاد کیا گیا

کندیاں (نمائندہ دنیا )کندیاں رورل میں محکمہ صحت اور کامنیٹ کے باہمی اشتراک سے پولیو سے آگاہی کے لیے ایک سٹریٹ تھیٹر کا انعقاد کیا گیا۔۔۔
جس میں رہ جانے والے بچوں کے والدین اور مقامی کمیونٹی نے کثیر تعداد میں شرکت کی مقامی فنکاروں نے خوبصورت انداز میں لوگوں کو پولیو کی اہمیت سے آگاہ کیاپروگرام میں ڈسٹرکٹ کمیونیکیشن آفیسر عائشہ عزیز ، ڈسٹرکٹ ماسٹر ٹرینر محمد ناصر، میڈیکل آفیسر اسامہ احمد چک نمبر 4 ڈی بی، تحصیل پولیو آفیسر قدامہ احمد (WHO)یوسی ایم او اویس نیازی ، ایل ایچ ایس سعیدہ یاقوت یوسی ہرنولی رورل اور یو سی سٹاف نے شرکت کی۔