سب رجسٹرارز کو رجسٹری کی موقع پر تصدیق کے احکامات جاری

سب رجسٹرارز کو رجسٹری کی موقع پر تصدیق کے احکامات جاری

بھلوال(نمائندہ دنیا) حکومت پنجاب کی جانب سے صوبہ بھر میں رجسٹری کی موقع پر تصدیق کیلئے صوبہ بھر کے تمام سب رجسٹرار کو احکامات جاری کردیئے گئے ہیں جس کی روشنی میں آن لائن رجسٹریشن کا عمل شروع کردیا گیا ہے۔۔۔

 ذدایع کے مطابق صوبہ بھر کے تمام رجسٹرار صاحبان کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ جتنی بھی التواء کا شکار رجسٹریاں ہیں انہیں فوری طور پر منظور یا نامنظور کرکے اپنے ریمارکس دیں اور وہ رجسٹریاں جن پر اعتراضات ہیں ان پر اعتراض لگا کر انہیں فارغ کیا جائے جو رجسٹریاں مکمل ہیں انہیں فوری طور پر پاس کرکے مالکان کو دی جائیں بصورت دیگر تمام سب رجسٹرار صاحبان کے آن لائن رجسٹریشن اکاؤنٹس منجمد کردیئے گئے ہیں جب تک سابقہ رجسٹریوں پر فیصلہ نہیں ہوتا کسی بھی نئی رجسٹری کا بیان قلمبند نہیں جا سکے گا ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں