سرگودھا سے تجاوزات کا خاتمہ ہر صورت یقینی بنانے کا عزم

سرگودھا سے تجاوزات کا خاتمہ ہر صورت یقینی بنانے کا عزم

سرگودھا(سٹاف رپورٹر ) کارپوریشن کی رٹ کو ہر صورت قائم کیا جائے گا،سرگودھا سے تجاوزات کا خاتمہ ہر صورت یقینی بنایا جائے گا سرگودھا ہمارا شہر ہے اور اس شہر کو صاف ستھرا بنانا اور یہاں سے تجاوزات کے خاتمہ پر کوئی کمپرومائز نہیں ہوگا۔۔۔

ان خیالات کا اظہار میونسپل آفیسر زویا مسعود بلوچ نے فیصل بازار میں گزشتہ روز ہونے والے ناخوشگوار واقعہ کے حوالہ سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ سرگودھا چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے سینئر نائب صدر میاں محمد عمران کی کوششوں سے دکاندار وں نے باقاعدہ طور پر تحریری معافی مانگی ہے جس پر ان کی دکان کو ڈی سیل کر دیا گیا تاجر ہمارے بھائی ہیں امید ہے کہ وہ اپنا کاروبار قانون کے مطابق کریں گے جس طرح فیصل بازار میں ہمارے عملہ کے ساتھ کیا گیا سلوک ناقابل برداشت ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں