نشتر، مریض کی سانس کی نالی میں پھنسی ہڈی نکال لی
ملتان (لیڈی رپورٹر)مظفر گڑھ کے رہائشی ایک شخص نے مچھلی کھاتے ہوئے ہڈی نگل لی جو خوراک کی نالی میں پھنس گئی، جس کے باعث مریض کو شدید درد اور سانس لینے میں دشواری کا سامنا کرنا پڑا۔۔۔
۔تفصیلات کے مطابق مریض کو تشویشناک حالت میں ملتان کے ایک نجی ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں نشتر ہسپتال کے کنسلٹنٹ گیسٹروانٹرالوجسٹ ڈاکٹر علی رضا کے نجی کلینک پر اس کا معائنہ کیا گیا۔ ابتدائی چیک اپ، ایکسرے اور دیگر ٹیسٹوں سے معلوم ہوا کہ مچھلی کی ہڈی خوراک کی نالی کے اوپری حصے میں پھنسی ہوئی ہے۔ڈاکٹر علی رضا نے فوری طور پر اینڈوسکوپی (کیمرہ) کے ذریعے جدید طبی آلات استعمال کرتے ہوئے آپریشن کیا۔ تقریباً ساڑھے سات منٹ کے مختصر عمل میں کامیابی سے ہڈی نکال لی گئی ۔