ملتان میں عید اور یومِ پاکستان پر بجلی کی بلا تعطل فراہمی
ملتان (خصوصی رپورٹر) ملتان الیکٹرک پاور کمپنی (میپکو) ریجن نے عیدالفطر اور یومِ پاکستان کے موقع پر بجلی کی بلا تعطل فراہمی کو یقینی بنانے کے لئے انتظامات مکمل کر لئے ہیں۔۔
چیئرمین میپکو بورڈ آف ڈائریکٹرز انجینئر عامر ضیاء اور چیف ایگزیکٹو آفیسر انجینئر گل محمد زاہد کی ہدایات پر اعلیٰ انتظامی افسر پاور ڈسٹری بیوشن سنٹرز میں خدمات سرانجام دیں گے ۔عیدالفطر کی تعطیلات 20 تا 23 مارچ 2026ء تک چیف انجینئرز اور منیجرز موجود رہیں گے ، جبکہ ریجن کے زیر انتظام 9 آپریشن سرکلوں کے افسر اپنے اضلاع میں قائم سرکل کنٹرول رومز میں بجلی کی نگرانی کریں گے ۔ صارفین کی شکایات کے فوری ازالے کے لئے ریجنل کسٹمر فیسیلی ٹیشن سنٹرز سمیت سرکلز اور ڈویژنوں میں سٹاف کی 24/7 تین شفٹوں میں ڈیوٹیاں لگائی جائیں گی۔جنرل منیجر آپریشن میپکو انجینئر محمد اکرم سیال کے مطابق 20 مارچ کو ایڈیشنل چیف انجینئر کنسٹرکشن فرحان شبیر ملک اور ڈائریکٹر میٹریل مینجمنٹ ملک جاوید وینس ڈیوٹی دیں گے ۔ 21 مارچ کو چیف انجینئر اوینڈ ایم ڈسٹری بیوشن محمد شہزاد راعی اور ریجنل منیجر راجیش کمار راٹھی تعینات ہوں گے ، 22 مارچ کو چیف سٹریٹجک پلانر محمد اصغر گھلو اور محمد اصغر لنگاہ ڈیوٹی سرانجام دیں گے ، جبکہ 23 مارچ یومِ پاکستان کے موقع پر ایڈیشنل چیف انجینئر محمد رفیق کنول اور پرنسپل ریجنل ٹریننگ سنٹر رضا ظفر ذمہ دار ہوں گے ۔