مدرسہ مصباح القران میں 9 حفاظ کی دستاربندی کی تقریب

 مدرسہ مصباح القران میں 9 حفاظ کی دستاربندی کی تقریب

سرگودھا(سٹاف رپورٹر)قراء کونسل پاکستان کے زیر اہتمام مرکزی جامع مسجد اشرفیہ گول چوک سرگودھا میں 20 ویں سالانہ بین الاقوامی محفل حسن قرات مدرسہ مصباح القران میں حفظ کرنے والے طلباء کرام کے اعزاز میں منعقد ہوئی۔۔۔

 محفل حسن قرات میں الشیخ القاری المقری عیدی شعبان (تنزانیا) الشیخ قاری احمد ہیجا (تنزانیا)مولانا مفتی محمد اسحاق ساقی الازھری (لاھور )مولانا قاری فتح محمد راشدی قاری مومن شاہ (لاھور )قاری حماد انور نفیسی (گجرانوالہ) قاری عبدالماجد نور (لاھور) مفتی شہاب الدین( کوئٹہ) مولانا قاری خورشید احمد (کوئٹہ )نے بطور قراء وعلماء نے شرکت کی ،مولانا قاری وقار احمد عثمانی نے کہا قرآن مجید پر عمل پیرا ہو کر انسان کامیابی حاصل کر سکتا ہے انہوں نے حفظ القرآن کرنے والے طلباء کرام کو مبارک باد دی بعد ازاں مہمانوں اور علماء کرام نے طلبا کی دستار بندی فرمائی طلبا کرام میں حافظ عبداﷲ، وقار صدیقی، حافظ محمد عمر، حافظ وصیح اﷲ، حافظ محمد احمد بلال، حافظ عبد الوحید، حافظ محمد عبیر، حافظ محمد فخر، حافظ محمد عبد الوہاب شامل تھے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں