دو ،دو سیٹوں کا چارج ، دوہری مراعات،خزانے کو نقصان

سرگودھا(سٹاف رپورٹر) انتظامی شعبوں اور مختلف محکموں میں ڈویژنل و ضلعی عہدوں پر تعینات دو ،دو سیٹوں کا چارج رکھنے والے افسران کی بڑی تعداد دوہری مراعات میں قومی خزانے کو بے دریغ نقصان پہنچارہے ہیں ،ذرائع سے انکشاف ہوا ہے۔۔۔
کہ سرگودھا کے انتظامی شعبوں اور مختلف سرکاری اداروں میں تعینات ایسے افسران جن کے پاس دو ،دو سیٹو ں کے چارج ہیں نے سرکار ی وسائل کا بے دریغ استعمال شروع کر رکھا ہے ، دوہری سرکاری مراعات کی مد میں حکومتی خزانے کو ماہانہ لاکھوں روپے کا نقصان پہنچایا جا رہا ہے بالخصوص دفتری اخراجات اور گاڑیوں کی مرمت،پٹرول کی مد میں فنڈز بے دریغ لگائے جا رہے ہیں ، جس پر حکام بالا کو فوری ایکشن لینے کی ضرورت ہے ۔