تجاوزات کیخلاف آپریشن ،سامان قبضہ میں لیکر سٹور میں جمع

 تجاوزات کیخلاف آپریشن ،سامان قبضہ میں لیکر سٹور میں جمع

سرگودھا(سٹاف رپورٹر ) ایڈمنسٹریٹر کی ہدایت پر میٹروپولیٹن کارپوریشن سرگودھا کے شعبہ انکروچمنٹ نے تجاوزات کے خلاف معمول کا آپریشن تیز کر دیا۔۔۔

 گزشتہ روز بھی سی او کارپوریشن عمر فاروق اورایم او آر زوہا بلوچ کی زیر نگرانی انکروچمنٹ افسران ملک شاہد محموداور قاصد عباس نے ٹیموں کے ہمراہ سٹی روڈ، خوشاب روڈ، بلاک نمبر12ریل بازار، امین بازار، محمدی بازار، اردو بازار، فیصل بازار میں تجاوزات کے خلاف جاری مہم کے دوران بھاری مقدار میں مختلف اقسام کا سامان قبضہ میں لے کر سٹور میں جمع کروا دیا، اور 16خوانچہ فروشوں کو بھاری جر مانے کرنے کے ساتھ ساتھ اس موقعہ پر پختہ تجاوزات بھی مسمار کی گئیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں