چولستان جیپ ریلی بی کیٹیگری میں پہلی پوزیشن ، اسد حسن خان شادی خیل نے ہیٹرک کر لی

 چولستان جیپ ریلی بی کیٹیگری  میں پہلی پوزیشن ، اسد حسن خان  شادی خیل نے ہیٹرک کر لی

دائودخیل (نمائندہ دنیا) اسد حسن خان شادی خیل نے چولستان جیپ ریلی بی کیٹیگری میں پہلی پوزیشن حاصل کرکے ہیٹرک مکمل کرلی اور دفاعی چیمپئن فاتح قرار۔۔۔

 تفصیل کے مطابق سابق ایم این اے وضلع ناظم میانوالی عبیداللہ خان شادی خیل کے فرزند اسد حسن خان شادی خیل جوکہ گھڑسواری کے مقابلوں کے علاوہ جیپ ریس ریلی مقابلوں میں بھی شرکت کرتے ہیں گزشتہ چار ،پانچ سالوں سے وہ چولستان جیپ ریلی میں شرکت کرتے آرہے ہیں اور دو سال قبل وہ چولستان جیپ ریلی میں بی کیٹیگری میں پہلی پوزیشن حاصل کرچکے ہیں جبکہ امسال بھی انہوں نے گزشتہ دنوں چولستان جیپ ریلی میں شرکت کی اور اپنی پوزیشن کو برقرار رکھتے ہوئے پھر پہلی پوزیشن حاصل کرکے ہیٹرک مکمل کرلی ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں