حقیقی نمائندوں کو آگے لانے کی ضرورت ہے ،رائے منیر کھرل

سرگودھا(سٹاف رپورٹر)ضلعی جنرل سیکرٹری پاکستان مرکزی مسلم لیگ رائے منیر احمد کھرل نے کہا کہ کوئی بھی سیاسی جماعت اس وقت تک ہی مقبول ہوتی ہے۔۔۔
جب عوام کے مسائل کو حل کرنے کی صلاحیت رکھتی ہے مگر بدقسمتی سے پاکستان میں جو بھی حکمران آتا ہے وہ عوام کو ریلیف فراہم کرنے کی بجائے تکلیف ہی دیتا ہے اس وقت پاکستان کے عوام متعدد مشکلات کا شکار ہیں جن سے نکلنے کیلئے حقیقی نمائندوں کو آگے لانے کی ضرورت ہے انتخابات میں جس طرح عوامی مینڈیٹ پر ڈاکہ ڈالا جاتا ہے وہ ناقابل برداشت ہے چند سیٹوں کے باعث اقتدار میں آنیوالے خود پریشان ہیں کہ وہ عوام کو کس طرح ریلیف فراہم کریں۔لیکن پاکستان مرکزی مسلم لیگ اقتدار کے بغیر ہی عوامی خدمات کا سفر جاری رکھے گی ۔