چینی کی قیمتوں میں کمی نہ ہونا ثبوت ہے کہ مافیا ہے زیادہ طاقتور:ناصر محمود
سرگودھا(سٹاف رپورٹر)مرکزی انجمن تاجران شہر و ضلع سرگودھا کے صدر ناصر محمود سہگل نے کہا ہے کہ ایک بات طے ہے کہ پاکستان میں مافیا حکومت سے زیادہ طاقتور ہے۔۔۔
جس کا عملی ثبوت چینی کی قیمتوں میں کمی کا نہ ہونا ہے کیونکہ حکومت میں بیٹھے اکثر لوگوں کی شوگر ملز ہیں انہوں نے جو قیمتیں بڑھائی ہیں وہ کم نہیں ہونگی اور نہ ہی حکومت میں اتنا دَم خم ہے کہ وہ اس مافیا کیخلاف کاروائی کرسکے جس دن چینی مافیا کیخلاف کاروائی ہوئی وہ حکومت کا آخری دن ثابت ہوگا۔